راولپنڈی کالج آف کامرس ،جناح انسٹیٹیوٹ اور راولپنڈی لاء کالج ٹیموں کے درمیان مقابلے شروع

منگل 28 مارچ 2017 22:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) راولپنڈی کالج آف کامرس ،جناح انسٹیٹیوٹ اور راولپنڈی لاء کالج کی بیڈ منٹن ،فٹ بال اور کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ جات شروع ہوگے ایف نائن پارک گراونڈ میں راولپنڈی کالج آف کامرس کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچز کھلے گئے جس میں آئی سی ایس ،آئی کام اور بی کام کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں آئی کام اور آئی سی ایس کی ٹیموں نے فائنل میچ کھیلا جوکہ آئی کام کی ٹیم نے جیت لیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی راولپنڈی کالج آف کامرس کے پرنسپل حامد محمود نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان محمد رحمان اور رنر اپ ٹیم کے کپتان عمر فاروق کو ٹرافیاں دیں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلبا ء کی صلاحیتوں کو نکھار کر اُنہیں معاشرے کا بہترین فرد بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کالج آف کامرس ،جناح انسٹیٹیوٹ اور راولپنڈی لاء کالج کے مابین ہفتہ وار تقریبات کے سلسلے میں بدھ کے روز اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد اور شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس شمس آباد میں کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :