راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں، کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی ،14ملزمان گرفتار

منگل 28 مارچ 2017 22:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاور کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی760گرام چرس ،15لیٹر کھلی شراب،500بوتل شراب بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے عاصم سے 210گرام چرس ، تھانہ مورگاہ پولیس نے طاہر سے 150گرام چرس ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مظہر سے 400گرام چرس ، تھانہ صادق آباد پولیس نے شہباز سے 06لیٹر کھلی شراب، اشفاق سے 05لیٹر کھلی شراب، آصف سے 04لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے شاہد منصب سے 500بوتل شراب جبکہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ صادق آباد پولیس نے مالک مکان ریاض ، کرایہ دار لال زاداہ ، جبار ، یاسر ، اورنگزیب ، عبد المجید اور قیصر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :