بارانی علاقوں کے لیئے پانی کے محفوظ استعمال کے منصوبوں پر کام جاری ہے ، افتخار ساہو
منگل 28 مارچ 2017 22:20
(جاری ہے)
ترقی یافتہ ملکوں کے کامیاب تجربات کی روشنی میں پنجاب کے بارانی خطوں سے زیادہ سے زیادہ زرعی پیداوار حاصل کرنے کے لئے کاشتکاروں کی بھرپور معاونت کی جارہی ہے - اور انہیں کاشتکاری کے جدید طریقوں سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ پانی کے بہتر استعمال کی بھی آگاہی دی جا رہی ہے ․ یہ بات پنجاب کے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ افتخار احمد ساہونے راولپنڈی میں محکمہ آباد کے افسران کی ایک بریفنگ کے موقع پر کہی جس میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ برائے بارانی و دیہی ترقی ’’آباد‘‘ فاروق حمید شیخ , چیف آباد کامران عبداللہ , اسسٹنٹ چیف قراة العین فاطمہ اور آباد کے دیگر افسران نے شرکت کی - سیکرٹری پی این ڈی افتخار احمد ساہو نے کہا ہے کہ حکومت بارانی علاقوں کی زرعی ترقی کے لئے پنجاب کے 13-بارانی اضلاع جن میں ڈی جی خان, سیالکوٹ , نارووال , میانوالی , راجن پوراور گجرات شامل ہیں - ان اضلاع میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے موزوں مقامات پر ماہرین کی نشاندہی پر چھوٹے ڈیم بنائے جارہے ہیں جن میں ذخیرہ کئے گئے پانی کو بہترین منصوبہ بندی اور کفایت شعاری کے ساتھ استعمال کر کے بارانی علاقوں میں پھلوں,سبزیوں اور تمام فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا - انہو ںنے کہا کہ آباد تمام متعلقہ اداروں اور کاشتکاروں کے ساتھ مل کر بارانی علاقوں میں جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کرائیں تاکہ پنجاب کے بارانی علاقے ہرے بھرے اور شاداب ہو سکیں -انہوں نے کہا کہ مالی سال 2017-18 کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں بھی بارانی علاقوں میں بارش کے پانی کے محفوظ استعمال کے طریقوں پر غور و غوض جاری ہے اور اس مقصد کے لیئے متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی خدمات اور تجربات سے استفادہ کیا جارہا ہے ․ اس موقع پر ڈی جی آباد فاروق حمید شیخ نے بتایا کہ آباد پانی کے وسائل کو محفوظ کرنے کے لیئے بارانی علاقوں میں مختلف سطح پر تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.