لیویز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی مرتب کریں،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

منگل 28 مارچ 2017 22:20

خضدار۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) )کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے لیویز ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور عوام کے جان و مال کی تحفط کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی مرتب کریں، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی بر داشت نہیں ہو گی ۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کو مزید تیز کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج خضدار احسان منظور ،کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک ،کما نڈنٹ ایف سی پنجگور رائفل کرنل نعمان صدیق ،کماندنٹ کوسٹ گارڈ ابوذر غفاری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار شبیر احمد بادینی، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی ، ڈپٹی کمشنر مستونگ صلاح الدین نورزئی ،ڈپٹی کمشنر آواران سید زاہد شاہ ،ڈپٹی کمشنر واشک شفقت انور شاہوانی ، ڈپٹی کمشنر خاران قادر بخش پرکانی، ڈپٹی کمشنر قلات ،جلال الدین کاکڑ ،ایس پی خضدار عبدالرئوف بڑیچ ،ایس پی قلات لعل جان بلوچ ،ایس پی واشک دوستین دشتی ،ایس آواران عزیز احمد جکھرانی ،ایس پی لسبیلہ ضیاع مندوخیل سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی شرکاء نے اجلاس کو اپنے اضلاع میںنیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد اور امن و امان کے حولاے سے بریفنگ دی اور مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ، کمشنر قلات نے نیشنل ایکشن پلان پر عمدر آمد اور پر امن بلوچستان پالیسی پر سختی سے عملدر آمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مدارس کی رجسٹریشن ،اساتذہ اور زیر تعلیم طلباء کی مکمل کوائف جمع کرنے ،فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر خصوصی نذر رکھنے ،موبائل سموں کی غیر قانونی خرید و فروخت ، سیاہ شیشوں کا استعمال ، خریدو فروخت ، منافرت کا سبب بننے والی وال چاکنگ ،ہوائی فائرنگ کی روک تھام ، قومی تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے اہم قومی شاہراہوں پر کام کر نے والے عملے کی حفاظت ،شاہراہوں کی نگرانی اور سفر کو محفوظ بنانے کے لیئے لیویز کی گشت میں اضافہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات نے کہا کہ ضلعی سطح پر پر امن اور محلہ کمیٹیوں کی تشکیل اور اقلیتوں کی نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جائے جن اضلاع میں مردم شماری کا کام جا ری ہے کو مزید شفاف بنانے کے لیئے اقدامات کیئے جائئیں دوسرے مرحلے میں شروع ہونے والے مردم و خانہ شماری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر قلات نے اجلاس کو ہدایت کی کہ وہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :