پاکستان میں بسنے والے تمام افراد بلارنگ ونسل اور مذہب ملک کی تعمیر وترقی کیلئے اپناکردار اداکررہے ہیں، عبدالواحد شاکر

منگل 28 مارچ 2017 22:20

ڈیر مرادجمالی۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد عبدالواحد شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام افراد بلارنگ ونسل اور مذہب ملک کی تعمیر وترقی کے لئے اپناکردار اداکررہے ہیں، وطن نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ملک کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لئے اپناکردار اداکریں۔

تعلیم کے فروغ میں نجی تعلیمی اداروں کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا بلکہ نجی تعلیمی ادارے محکمہ تعلیم کے لئے رائیٹ ہینڈ کاکرداراداکرہے ہیں ملک کی تعمیروترقی اورنظریہ پاکستان کیلئے نجی تعلیمی ادارے قابل ستائش کرداراداکررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال ڈیرہ مرادجمالی میں پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نصیرآباد کے زیراہتمام ضلع کے پرائیویٹ اسکولز کے طلبہ اورطالبات کے مابین قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر منعقدہونے والے تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ڈی ڈی او تمبومحمدصادق عمرانی ،پرائیویٹ اسکولزکے ڈویژنل صدر محمدابراہیم کھوسو،ضلعی صدر محمدابراہیم ابڑو،جوائنٹ سیکرٹری امان اللہ مینگل،گل محمدمستوئی اورصدر پریس کلب ولی محمد زہری نے بھی خطاب کیا۔ عبدالواحد شاکر نے کہا کہ نصیرآباد معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے آفیسران واہلکابھرپور کرداراداکررہے ہیں۔ انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ اورطالبات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل کے معمار ہیں ان کی بہتر تعلیم وتربیت کے لئے ہم سب کو فعال کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب کے آخر میں مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ اورطالبات میں انعامات تقسیم کیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :