ضمنی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوارکی کامیابی پرزیارت اورسنجاوی کے عوام کے شگرگزار ہیں، مولانا فیض اللہ

منگل 28 مارچ 2017 22:20

کوئٹہ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا فیض اللہ،صوبائی سیکرٹری جنرل ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست پرضمنی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوارکی کامیابی پرزیارت اورسنجاوی کے عوام، عوامی نیشنل پارٹی اورپیپلزپارٹی کے شکرگزار ہیں جنہوںنے ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدوارکی حمایت کی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹری اطلاعات عزیزاللہ پکیتوئی اوردیگررہنماء بھی موجودتھے ۔مولانا فیض اللہ نے کہاکہ زیارت اورسنجاوی کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوںنے ہمارے امیدوار کوکامیاب کیا۔

متعلقہ عنوان :