کوہاٹ کینٹ پلازہ سے لاکھوں مالیت کی ادویات چوری کرلی گئی

منگل 28 مارچ 2017 22:10

کوہاٹ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)کوہاٹ کینٹ پلازہ سے لاکھوں مالیت کی ادویات چوری کرلی گئی۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے متعدد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔واقعات کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ شہر میں کینٹ پلازہ کے اندر واقع میڈیسن کمپنی کے گودام سے نامعلوم چور ادویات کے چودہ کاٹن چوری کرکے لے گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پرتھانہ چھائونی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد کمپنی کے منیجر اکرام اللہ ساکن کرک کی مدعیت میں چوری کے اس واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلافدرج کرلیا۔پولیس نے چوری کی واردات کا کھوج لگانے کیلئے مختلف مقامات سے متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیکر شامل تفتیش کرلیا ہے تاہم فوری طور پر واقعے میں ملوث ملزمان کا تعین نہ ہوسکا۔