دریائے سندھ سے بنوں کے رہائشی باشندے کی لاش برآمد

منگل 28 مارچ 2017 22:10

کوہاٹ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) کوہاٹ خوشحال گڑھ کے مقام پردریائے سندھ سے بنوں کے رہائشی باشندے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل دریائے سندھ کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے اچانک پائوںپھسلنے سے پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے بنوں کے رہائشی ملک فرہاد ولد ملک امیر نواز کی لاش گزشتہ روز خوشحال گڑھ کے مقام پر پانی سے برآمد کرکے لواحقین کے حوالہ کردی گئی ہے۔ذرائع کے بقول پانی میں ڈوبنے والا شخص سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی کا رشتہ دار ہے جو دریائے سندھ کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا تھا جسکی تلاش جاری تھی اور ایک ماہ بعد اسکی لاش پانی سے نکال لی گئی ہے جو بری طرح مسخ ہوچکی تھی۔

متعلقہ عنوان :