ہمارامقصد بہترین اسلامی اور معیاری نظام تعلیم رائج کرناہے،سراج الحق

منگل 28 مارچ 2017 22:10

نوشہرہ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم تعلیم کے ذریعے ملک میں تبدیلی لاناچاہتے ہیں ، موجودہ تعلیمی نظام سے ملک میں صرف اور صرف استعماری قوتوں کے غلام تیار کئے جارہے ہیں کیونکہ پاکستان میں موجودہ نظام تعلیم لارڈ میکالے کا فرسودہ نظام تعلیم ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں، لارڈ میکالے کا نظام تعلیم اسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کا ہونا ممکن نہیں جبکہ ہمارا مقصد ملک سے تعلیم کے ذریعے جہالت کے اندھیروں کو شکست دینا اور ملک میں بہترین اسلامی اور معیاری نظام تعلیم رائج کرناہے اور ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جو کرپشن، جہالت اور ناانصافی سے پاک ہو موجودہ حالات میں عالمی سطح پر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسلام کی نمائندگی اور پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردارادا کریں ان خیالات کااظہار سراج الحق نے نوشہرہ میں اضاخیل بالا کے مقام پر مسلم یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی امیر مشتاق احمد خان، مرکزی رہنما آصف لقمان قاضی، مسلم یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹیو حاجی محمداسلم خان، ڈائریکٹر الیاس فاروقی بھی موجود تھے ،جبکہ چیف ایگزیکٹیو حاجی محمد اسلم نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو شیلڈ بھی پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کسی بھی معاشرے بلخصوص اسلامی معاشرے کی ترقی کاانحصار ان کے بہتر نظام تعلیم ہی میں پوشیدہ ہے۔

(جاری ہے)

لیکن بدقسمتی سے پاکستان کا نظام تعلیم مایوسیوں، کرپشن ، جہالت کے اندھیروں اور استحصال سے برا ہوا ہے جبکہ مسلم یونیورسٹی ملک سے جہالت کے اندھیروں کو شکست دے کر علم کی روشنی پوری دنیا میں پھیلاکر دنیا حسنہ کی ایک مثال قائم کرے گی اور مسلم یونیورسٹی اپنے بہترین اور اسلامی نظام تعلیم کے ذریعے یہ ثابت کرے گی کہ ہم ایک ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں استحصال نہ ہوبیروزگاری نہ ہو انسان کی عزت وابرو محفوظ ہو انصاف کا بول بالا ہو کرپشن کا خاتمہ ہو اور ساتھ ساتھ زندگی پرسکون ہو اور آخرت بھی سنور جائیں مسلم یونیورسٹی کے قیام سے اسلامی دنیا میں اسلامی انقلاب برپا ہوگا لوگ اکسفورڈ اور دیگر یونیورسٹیاں بھول جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :