حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں نے راحیل شریف کے معاملے کی منظوری پارلیمنٹ سے لینے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 28 مارچ 2017 22:03

حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں نے راحیل شریف کے معاملے کی منظوری ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء) حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں نے راحیل شریف کے معاملے کی منظوری پارلیمنٹ سے لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف کی بطور سربراہ اسلامی اتحادی فوج کی تقرری کے معاملے پر حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے کی منظوری پارلیمنٹ سے لینے کا مطالبہ کیا ہے۔