سانگھڑ، با اثر افراد کا 80 سالہ بزرگ پربہمانہ تشدد ملزمان نے ڈاڑھی کاٹ کرلاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا

منگل 28 مارچ 2017 22:00

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) نواحی گاؤں میں با اثر افراد کا 80 سالہ بزرگ پربہمانہ تشدد ملزمان نے ڈاڑھی کاٹ کرلاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شھرسے آٹھ کلو میٹر دور چک نمبر گیارہ میں با اثر افراد نے قرضہ واپس مانگنے پر 80 سالہ بزرگ سخی محمد کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا واقعہ کی اطلاع کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور ملزمان کی گر فتاری کے لئے سڑک بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر 80 سالہ بزرگ سخی محمد ور اسکے بیٹے محمد شر یف نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان نے ان سے کچھ رقم ادھار لی ہو ئی تھی جب ہم نے اس رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا ملزمان نے انہیں پکڑ کر سخت تشدد کا نشانہ بنا یا اور 80سالہ بزرگ سخی محمد کی ڈاڑھی مونڈ ڈالی انہوں نے مطا لبہ کیا کہ ملزمان کو گر فتار کر کے انہیں انصاف دیا جائے، رابطہ کرنے پرڈی ایس پی آصف آرائیں نے بتایا کہ واقعے میں ملوث عارف بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے ابھی تک کوئی بھی واقعہ کا کیس داخل کرانے نہیں آیا۔