سانگھڑ پیرومل کے نزدیک پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت تین ڈاکو گرفتار

منگل 28 مارچ 2017 22:00

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) سانگھڑ میں پیرومل کے نزدیک پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت تین ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد پیرومل تھانے کی حد میں سی آئی اے پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی ڈاکو سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتارکرکے ایک ریپیٹر، ایک پستول ، ایک کلہاڑی برآمد کرلی تفصلات کے مطابق انچارج سی آئی اے انسپکٹر یوسف ابڑوپولیس اہلکاروں اہلکاروں کے ہمراہ سانگھڑ ، میرپورخاص روڈ پر دلشاخ موری کے نزدیک چیکنگ کرتے ہوئے تین مشکوک افراد کو روکنا چاہا تو انہوں نے قریبی کھیت میں پوزیشن لے کر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی ملزم محبوب شر سمیت مزید دو ملزمان عبدالطیف شر اور فوٹو بھیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک رپیٹر ایک پستول اور ایک کلہاڑی برآمد کرلی پولیس مقابلے کی ایف آئی آر پیرومل تھانے پر درج کرلی گئی ہے زخمی حالت میں گرفتارکیا جانے والے ڈاکو محبوب شر پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، اور رہزنی کی ایک واردات میں روپوش بھی قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :