ٹھل کے قریب کمسن بچی پچاس ہزار کے عیوض بیچ کر بیاہی گئی،دولہے راجہ باپ سمیت زیرِ حراست

منگل 28 مارچ 2017 22:00

ٹھل کے قریب کمسن بچی پچاس ہزار کے عیوض بیچ کر بیاہی گئی،دولہے راجہ باپ ..
ٹھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) ٹھل کے قریب کمسن بچی پچاس ہزار کے عیوض بیچ کر بیاہی گئی,پولیس کارروائی کے دوران دولہے راجہ باپ سمیت زیرِ حراست,تفصیلات کے مطابق ٹھل کے قریب مبارکپور تھانہ میں کمسن بچی کو پچاس ہزار کے عیوض فروخت کرنے کے بعد بیاہے جانے کا واقعہ پیش آیا ہی,مقامی رہائشی لونگ خان نے اپنی کمسن بیٹی ثمینہ خاتوں کو 50 ہزار کے عیوض موران نامی شخص کو بیچ دیا جس نے نکاح کا اہتمام کرکے لڑکی کو اپنے 24 سالہ بیٹے ابراہیم سے بیاہ دیا,اطلاع ملنے پر مبارکپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلہے ابراہیم بمبل اور کمسن لڑکی خریدنے والے دولہے کے باپ موران کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ نکاح خوان مولوی حامد حسین اور پچاس ہزار کے عیوض بیٹی بیچنے والے کمسن دلہن ثمینہ کے باپ لونگ خان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں,دوسری جانب مبارکپور تھانے پہ نکاح خوان مولوی حامد حسین,دولہے راجا ابراہیم خان,لڑکی کے خریدار موران,کمسن بیٹی بیچنے والے لونگ بمبل کے خلاف مبارکپور تھانے پہ مقدمہ درج کیا گیا ہی,بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ نے کہا کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔