مٹیاری اور بھٹ شاہ میںحادثات اور واقعات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے

منگل 28 مارچ 2017 22:00

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) مٹیاری اور بھٹ شاہ میںحادثات اور واقعات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری نیشنل ہائی وے کے مقام سڑک عبور کرتے ہوئے کار کے زوردار ٹکر میں 40سالہ راہگیر محمد جمن ہلاک ہوگئے جبکے بھٹ شاہ موری کے مقام ایک نجی ہوٹل پر 6گلاب راہو گاؤں کے رہائشی سالہ بچہ فدا حسین ولد اسلم راہو کھیلتے ہوئے اچانک وولٹیج بڑھ جانے سے پانی کے موٹر سے بجلی کے کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگئے،بھٹ شاہ ٹنڈو آدم لنک روڈ پردرگاہ گننگ فقیر پہ معصوم بچہ ایسر کولھی بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے جس کی اہل علاقہ کے لوگوں نے تصدیق کی ۔

متعلقہ عنوان :