مٹیاری ضلع میں ضلعی انتظامیہ کے چھاپہ درجن سے زائد نقل کرتے ہوئے طلبہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

منگل 28 مارچ 2017 22:00

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) نویں جماعت کے پہلے پرچہ میں مٹیاری ضلع میں ضلعی انتظامیہ کے چھاپہ درجن سے زائد نقل کرتے ہوئے طلبہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،درجنوں موبائیل چھین لی گئی ،ٹیچراور سہولت کار نقل کراتے ہوئے پکڑے گئے ،پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت ،ٹیچر کے خلاف محکمہ تعلیم کے حکام کو رپورٹ دی جائے گی۔ ڈی سی،چپڑاسیوںکے معرفت نقل کرانے کا انکشاف،چھاپہ مار کاروائیوں سے ایجنٹ مافیا میں کھلبلی مچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد بورڈکے تحت نویں جماعت کے پہلے انگلش کے پرچہ میں مٹیاری ضلع بھر کے امتحانی مراکز میں ڈی سی مٹیاری پرویز بلوچ، ڈی او سکینڈری ایجوکیشن مٹیاری اقبال میمن ، ڈی او ایلیمینٹری ہالا آپا شاہین سموں کی نگرانی میں دو ویجیلینس ٹیموں کی جانب سے چھاپہ مار کاروائی کی گئی جس میںدرجن سے زائد طلبہ کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکر کاپی کیس کرتے ہوئے امتحانی مراکز سے باہر نکال دیا گیا جبکے کئی مراکز سے طلبہ طالبات سے درجنوں موبائیل برآمد کی گئی ہالا بوائز ہائی اسکول کے امتحانی مرکز میںبرآمد شدہ موبائیل ہالا اے سی اپنے ساتھ لے گئے کاروائی کے دؤران ہائی اسکول ہالا کے امتحانی مرکز سے ایک ٹیچرخان محمد لاشاری اور سہولت کار کو نقل راتے ہوئے ٹیم کی جانب سے پکڑاگیا ، ڈی سی مٹیاری نے انہیں پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے اور خصوصی طور ٹیچر کے خلاف محکمہ تعلیم کے حکام کو رپورٹ بھیجنے کے لیئے اپنے اسسٹنٹ کو احکامات جاری کئے دریں اثناء ہمیشہ کی طرح امتحانات میں نقل کرانے کے لیئے لاکھوں روپئے کا ٹھیکہ لینے والے ایجنٹ مافیا ٹھیکیداروں میں ٹیموں کی چھاپہ مار کاروائی اور پولیس کی سختی سے کھلبلی مچ گئی ہے جبکے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے پر انکشاف کیا کے ٹھیکیدار ایجنٹ مافیا نقل رانے کے لیئے چپڑاسیوں سے چائے ہوٹل سے لینے کے بہانے نقل کا مواد اور پیپر آؤٹ کروانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔