ٹھل کے قریب 10سالہ بچی کو تین لاکھ روپے میں فروخت کرکے شادی کرادی گئی

ایس ایس پی نے واقع کانوٹس لیتے ہوئے بچی کو بازیاب کراکے دولہا سمیت بچی کا ماموں اورسسر کو گرفتار کرلیا

منگل 28 مارچ 2017 22:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) ٹھل کے قریب 10سالہ بچی کو تین لاکھ روپے میں فروخت کرکے شادی کرادی گئی،ایس ایس پی نے واقع کانوٹس لیتے ہوئے بچی کو بازیاب کراتے ہوئے دولہا سمیت بچی کا ماموں اورسسر گرفتار تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل ٹھل کے قصبہ جمع خان بمبل میں ایک شخص لونگ علی چنہ نے تین لاکھ کے عیوض 10سالہ بیٹی سمیعہ کو موران بمبل کے فروخت کردی جس کیایک ہفتہ بعد موران بمبل نے تین لاکھ کے عیوض خرید کی گئی بچی کو اپنے بیٹے 22سالہ محمد ابراہیم سے شادی کرادی 10سالہ بچی کے نکاح کو رازمیں رکھا گیا،10سالہ بچی کو تین لاکھ میں فروخت کرکے 22سالہ نوجوان سے شادی کرانے کا ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نوازشیخ نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ بچی کو بازیاب کرایاجائے اور ملوث افراد کو گرفتارکیاجائے جس کے بعد مبارکپور،میر پوربرڑواور ٹھل تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بمبل برادری کے گاؤں پر چھاپہ مار کر 10سالہ بچی سمیعہ کوبازیاب کراکے دولہا محمد ابراہیم اس کے والد موران بمبل اور بچی کے ماموں حبیب اللہ چنہ کو گرفتارکرلیا جبکہ نکاح پڑھانے والے مولوی اوربچی کاوالد لونگ چنہ فرارہوگئے بازیاب کرائی گئی بچی نے میڈیاکوبتایاکہ میرانکاح ہوچکاہے میرے شوہرکانام محمد ابراہیم ہے اس نے بتایاکہ 2010کیسیلاب کے دوران ہم کراچی چلے گئے تھے اوروہی پر رہتے ہیں ایک ہفتہ قبل میرے والد مجھے کراچی سے گاؤں لے آیا اورمیر ی شادی کرادی گرفتارکیے گئے دولہاکے والد موران بمبل نے بتایاکہ ہمارے پہلے ہی رشتہ داری ہے اور اب سمیعہ کا نکاح ہواہے انہوں نے کہاکہ بچی کاوالد لونگ مجھ سے پیسے لیتاتھا اورمیں نے کچھ پیسے ابھی دیے تھے جس کے بعد اس نے اپنی بیٹی کا نکاح میرے بیٹے سے کرایا نکاح کرانا کوئی غلط بات نہیں ہے دوسری جانب پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے تاہم بازیاب کرائی گئی بچی پولیس تحویل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :