بلدیہ غربی میںگاربیج ٹرانسفر اسٹیشنوں سے کچرے کی لینڈفل سائٹ منتقلی کے کام برق رفتاری سے مکمل کیئے جائیں، ایڈمنسٹریٹر

منگل 28 مارچ 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر بلدیہ غربی میںگاربیج ٹرانسفر اسٹیشنوں سے کچرے کی لینڈفل سائٹ منتقلی کے کام برق رفتاری سے مکمل کیئے جائیں ان خیالات کااظہارایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فریدنے سائٹ زون گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن سے کچرے وملبہ کی منتقلی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چاروں زونوں کی تمام یونین کونسلوں سے روزمرہ کی بنیاد پر لائے جانے والے کچرے کو گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن سے لینڈ فل سائٹ جام چاکرو منتقلی کیلئے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری اور گاڑیوں سے استفادہ حاصل کیاجائے بلدیہ غربی کی حدود میں رہائش پذیر افراد کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اہم شاہراہوں ،سڑکوں اور گرین بیلٹس پر موجود کچرے وملبے کو فوری ٹھکانے لگایا جائے صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گذ براداشت نہیں کی جائے گی کسی بھی یونین کونسل میں کچرے کی موجودگی پر متعلقہ انسپکٹر اور عملے کے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لائے جائے گی جبکہ موقع پر موجود علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھر پور اقدامات کیئے جارہے ہیں علاقہ معززین نے ایڈمنسٹریٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس طرح ہر علاقہ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے خود موجود ہوتے ہیں اس طرح بلدیہ غربی کے افسران و عملہ بھی پوری دیانت داری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔