کے الیکڑک کراچی کے لوگوںکے 100ارب روپے واپس کریں,عادل صدیقی

کے الیکڑک مختلف مدعوں میٹر اور بینک سروز چارجز کی نام پر کراچی کے لوگوں سے ناجائز پیسے وصول کررہاہے، سینئر نائب صدر پاک سرزمین پارٹی

منگل 28 مارچ 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے کے الیکڑک کی کراچی کے شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں، زاہد بلنگ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی، پٹیشن پاک سرزمین پارٹی کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر عادل صدیقی نے جمع کروائی، عادل صدیقی نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ کے الیکڑک نیپرا کی ہدایت کے باوجودکراچی بھر سے زائد بلنگ کرکے ناجائز اضافی بل وصول کررہے ہیں اور لوڈشیڈنگ کے نام پر بھی موسم گرما کی شروعات کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا بھی سلسلہ شروع کردیا ہے، کے الیکڑک نے کراچی کے لوگوں سے ناجائز طریقے سے 100ارب روپے جو وصول کئے ہیں جو کہ انکو واپسی کئے جائیں، کے الیکڑک مختلف مدعوں میٹر اور بینک سروز چارجز کی نام پر کراچی کے لوگوں سے ناجائز پیسے وصول کئے ہیں اورکے الیکڑک کے نجکاری کو اس وقت پر تک قبول نہیں کریں گے جب تک کراچی کے لوگوں کے پیسے واپسی نہیں کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ زائد بلنگ کی مد میں شہریوں سے اضافی پیسے وصول کیے گئے ہیں جو کہ غیر قانونی عمل ہے اور ہم عدالت عالیہ سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں پر ہماری درخواست پر نظر ثانی کریں گے اور وہ اضافہ پیسے کو ذائد بلنگ کرکے وصول کیے گیے ہیں انہیں شہریوں کو واپس بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 6 اپریل سے شروع ہونے والے احتجاج تحریک میںk الیکڑک کی نا انصافیوں کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :