عدالت کاایس ایچ او اے سیکشن کومبین کو امانی شاہ کالونی کی رہائشی اسکی پھوپھی کے گھر سے بازیاب کرا کے آج کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم

منگل 28 مارچ 2017 21:41

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے لطیف آباد نمبر10 کے رہائشی ایاز محمود کی جانب سے فالج زدہ بیمار سرکاری ملازم مبین کو اسکی پھوپھی ،بچے اور بھائی بھابھی کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے پر بازیابی کی دائر کردہ درخواست پر ایس ایچ او اے سیکشن کو مبین کو امانی شاہ کالونی کی رہائشی اسکی پھوپھی کے گھر سے بازیاب کرا کے آج (29 )مارچ کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم سنا یا امجد حسین شر ایڈوکیٹ کے توسط سے اپنی دائر کردہ درخواست میں ایاز محمود نے کہا تھا کہ مبین نامی شخص سرکاری ملازم ہے اسکے بیمار ہوجانے پر اسکے چھوٹے بھائی ہاشم نے اپنی بیوی لبنیٰ جو کہ (جو کہ لیڈی ہیلتھ ورکرہے )اسکے ساتھ ملکر غلط قسم کی دوائیاں دیں جسکی وجہ سے وہ نیم ذہنی معذور بن گیا جس کے بعد جعلسازی کر کے ہاشم نے مکان بیچ دیا فاضل عدالت میں 2016 میں مبین کی بہن ذکیہ نے اپنے بھائی کی بازیابی درخواست دائر کر کے عدالتی حکم پر بازیاب کرا کے اپنہ پھہپھی کے گھر رعلاج معالجہ کے لئے رکھا تھا اب اسکی پھو پھی نے اسکے علاج کرنے کے بجائے حبس بے جا میںرکھا ہوا ہے اور کسی سے بھی ملنے نہیں دے رہی ہے بازیابی کی استدعا ہے۔