کوئٹہ، میڈیاغلط طریقے واقعے کو پیش کرکے طلبہ برادری میں خلیج پیداکررہا ہے،رہنماء جماعت اسلامی عبدالمتین اخوند زادہ

منگل 28 مارچ 2017 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) جماعت اسلامی بلوچستان سابق امیر صوبہ عبدالمتین اخوند زادہ ، جماعت اسلامی صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان کے ناظم مرتضیٰ خان کاکڑ پنجاب یونیورسٹی سمیت بلوچستان سے باہر کے تعلیمی اداروں میں اسلامی جمعیت طلبہ ہی پشتون بلوچ طلبہ کا مسکن اورچھتری ہوتا ہے جس میں طلبہ اپنے آپ کو محفوظ اورتعلیمی ترقی کرتاہوادیکھ رہاہوتاہے پنجاب یونیورسٹی واقعے کو بلوچستان کے قوم پرست اورمیڈیاغلط طریقے سے پیش کرکے طلبہ برادری کے درمیان نفرت وخلیج پیداکررہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار منگل کو جماعت اسلامی کے رہنمائو ں اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے اپنی جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر بلوچستان کے طلبہ کو پنجاب کے طلبہ سے لڑانے اور پنجا ب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کوبدنام کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ ناکام ہوں گے اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ طلبہ برادری کے درمیان اتحاد ویکجہتی اورامن وتعلیم کی بات کی ہے ہم پرامن لوگ وتعلیم یافتہ لوگ ہیں اور تعلیم کوعام کرنا چاہتے ہیں جماعت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں ملک بھر میں تقریباًدس لاکھ جبکہ بلوچستان کے میں تیس ہزار طلبہ کو تعلیم سے آراستہ کر رہاہے کیا کوئی اور سیاسی مذہبی جماعت اتنی بڑی تعدادمیں طلبہ کو تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے ۔

طلبہ کولسانیت کی بھینٹ چڑانااور انہیں لڑانالسانیت ونفرت کی سیاست کرنے والوں کو زیب نہیں دیتا ۔ پنجاب یونیورسٹی کے مسائل ،غلط فہمیوں کو بات چیت وگفتگو کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں اسلامی جمعیت طلبہ ،جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوانوں اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اسلامی جمعیت طلبہ ،جماعت اسلامی یوتھ اورجماعت اسلامی کے ذمہ داران ،عبدالولی خان شاکر ،صابرصالح پانیزئی ،ندیم بلوچ،محمد ابراہیم کاکڑ،ملک محمود خان ،نقیب اللہ نے شرکت ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی واقعہ ،قوم پرستوں ،میڈیا کا پروپیگنڈہ اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

عبدالمتین اخوند زادہ نے نوجوانوں سے کہا کہ طلبہ سب سے پہلے تعلیم اور صرف تعلیم پر توجہ دیں جس مقصد کیلئے ان کے والدین مجبوری وغریبی میں ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کر رہے ہیں تو طلبہ کو بھی تعلیمی اداروں میں تعلیم پر بھر پورتوجہ دیکر کامیابی وکامرانی حاصل کرنی چاہیے اورطلبہ اسلامی جمعیت کے تربیتی تعلیمی سرگرمیوں میں بھی بھر پور حصہ لیں یہ سرگرمیاں ان کی آگے عملی زندگی اور آخرت ودنیا کی کامیابی کیلئے ہواکرتی ہیں ۔ہم محبت اور امن کے ساتھی ہیں نفرت تعصب،لسانیت فرقہ واریت زہر قاتل ہے ۔

متعلقہ عنوان :