بارکھان، پولیس کی کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، فائرنگ تبادلے کے بعد اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار

منگل 28 مارچ 2017 21:40

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) بارکھان پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا تاہم انہیں ہسپتال پہنچانے کے دوران پولیس کی گاڑی الٹنے سے 5اہلکار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق منگل کو بارکھان پولیس نے وٹاکڑی کے علاقے میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے گھر پر ریڈ کیا تو اس دوران وہاں موجود میر احمد ودیگر کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تاہم جوابی فائرنگ میں ملزم میر احمد زخمی ہوگیا انہیں طبی امداد کیلئے پولیس گاڑی میں ہسپتال منتقل کیاجارہا تھاکہ اس دوران پولیس کی تیزرفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :