مقامی حکومت اپنے محدود وسائل کے میں عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی، ڈپٹی میئر

منگل 28 مارچ 2017 21:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہونی نے کہا ہے کہ مقامی حکومت اپنے محدود وسائل کے میں عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ہماری کوشش ہے کہ خضدار میں صحت و صفائی کے تمام تقاضوں کو پورا کریں یہ بھی حقیقت ہے کہ خضدار میں صفائی کا نظام پہلے سے بہتر ہے خضدار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رات کو صفائی کیا جاتا ہے تاکہ یہاں کے دکانداروں کو صبح ایک اچھے ماحول میں کاروبار کرنے کا موقع فراہم ہو سکے تاہم صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے دکانداروں اور شہریوں کی تعاون کا ہونا بھی اشد ضروری ہے دکاندار و شہر ی اپنے گھروں اور دکانوں کی صفائی کے بعد کچرہ ڈس بینوں میں ڈالدیں تاکہ ہمارا عملہ اس کچرہ کو آسانی سے اٹھا ئے مفتی عبد القادر شاہوانی نے کہا کہ خضدار بلوچستان کا وہ واحد شہر جو انتہائی تیزی سے ترقی کررہا ہے یہ شہر 1980کے ابتدائی سالوں میں میونسپل کمیٹی بنا تھا اس وقت شہر کی آبادی چند ہزار تھا اب 27 سال گذر گئے ہیں ہمارے پاس صفائی کا عملہ و مشینری 1980 کا ہے جبکہ اب خضدار کا شہری ایریا دس گنا بڑھ گیا ہے ا ور آبادی لاکھوں تک پہنچ گیا ہے گرچہ خضدار شہر کا میونسپل کمیٹی سے کارپوریشن کا نو ٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے لیکن فنڈز اور عملہ 1980 کے میونسپل کمیٹی والا ہے جس کی وجہ سے ہمیں اپنی خدمات کو سر انجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب مقامی حکومتوں کی اختیارات اور فنڈز کے فراہمی میں بیورو کریسی مسلسل روڑے اٹکار ہی ہے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے باوجود مقامی حکومتوں کو اختیارات و فنڈز کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی ہے جو قابل افسوس ہونے کے ساتھ اس نظام کو ناکام بنانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔