خضدار، سماجی تنظیم خدمت انسانیت کا 2 اپریل کو فری میڈیکل کیمپ لگانے کا اعلان

منگل 28 مارچ 2017 21:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) سماجی تنظیم خدمت انسانیت دیانت کے ساتھ کی جانب سے کرخ کے علاقہ پیر براہیم میں 2 اپریل برورز اتوار فری میڈیکل کیمپ لگا یا جائیگا فری یڈیکل کیمپ میں ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے فزیشن سرجن ماہر امراض کان و ناک ما ہر امراض بچگان و دیگر ماہرین مریضوں کا معائنہ کریں گے اور ان کو مفت ادویات فراہم کریں گے ۔