قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے جامع حکمت عملی مرتب کریں، کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی
منگل 28 مارچ 2017 21:40
(جاری ہے)
اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج خضدار احسان منظور ،کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک ،کما نڈنٹ ایف سی پنجگور رائفل کرنل نعمان صدیق ،کماندنٹ کوسٹ گارڈ ابوذر غفاری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار شبیر احمد بادینی ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی ، ڈپٹی کمشنر مستونگ صلاح الدین نورزئی ،ڈپٹی کمشنر آواران سید زاہد شاہ ،ڈپٹی کمشنر واشک شفقت انور شاہوانی ، ڈپٹی کمشنر خاران قادر بخش پرکانی ، ڈپٹی کمشنر قلات ،جلال الدین کاکڑ ،ایس پی خضدار عبدالرئوف بڑیچ ،ایس پی قلات لعل جان بلوچ ،ایس پی واشک دوستین دشتی ،ایس آواران عزیز احمد جکھرانی ،ایس پی لسبیلہ ضیاع مندوخیل سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی شرکا نے اجلاس کو اپنے اضلاع میںنیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد اور امن و امان کے حولاے سے بریفنگ دی اور مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ، کمشنر قلات نے نیشنل ایکشن پلان پر عمدر آمد اور پر امن بلوچستان پالیسی پر سختی سے عملدر آمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مدارس کی رجسٹریشن ،اساتذہ اور زیر تعلیم طلباء کی مکمل کوائف جمع کرنے ،فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر خصوصی نذر رکھنے ،موبائل سموں کی غیر قانونی خرید و فروخت ، سیاہ شیشوں کا استعمال ، خریدو فروخت ، منافرت کا سبب بننے والی وال چاکنگ ،ہوائی فائرنگ کی روک تھام ، قومی تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے اہم قومی شاہراہوں پر کام کر نے والے عملے کی حفاظت ،شاہراہوں کی نگرانی اور سفر کو محفوظ بنانے کے لیئے لیویز کی گشت میں اضافہ کیا جائے کمشنر قلات نے مزید ہدایات جا ری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر پر امن اور محلہ کمیٹیوں کی تشکیل اور اقلیتوں کی نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جائے جن اضلاع میں مردم شماری کا کام جا ری ہے کو مزید شفاف بنانے کے لیئے اقدامات کیئے جائئیں دوسرے مرحلے میں شروع ہونے والے مردم و خانہ شماری کا بھی جائزہ لیا گیا کمشنر قلات نے اجلاس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں ۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.