نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے جس نے بلوچ قوم کو مختلف قبائل سے نکا ل کر ایک قوم بنانے میں اہم کردار ادا کیا

رہنما نیشنل پارٹی صوبائی وزیر خزانہ و زراعت سردار محمد اسلم بزنجو

منگل 28 مارچ 2017 21:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنما صوبائی وزیر خزانہ و زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کا ترجمان جماعت ہے ہماری جماعت بلوچستان کے لوگوں کے دلوں کا دہڑکن عظیم سیاسی قائد میر غوث بخش بزنجو مرحوم کے فکر فلسفہ کا ترجمان جماعت ہے میر غوث بخش بزنجو نے اپنی جہد مسلسل سے بلوچ قومی تحریک کو ایک نئی جہت بخشی بلوچستان کے طول و عرض میں دورہ کرکے بلوچ قوم کو مختلف قبائل سے نکا ل کر ایک قوم بنانے میں کردار ادا کیا بلوچ قوم کو متفقہ پہچان دینے پر میر غوث بخش مرحوم حقیقی معنوں میں بلوچ قوم کے محسن ہیں وہ منگل کو مقامی صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنما میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر عبد الرحیم کرد نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنما میر اشرف علی مینگل ودیگر موجود تھے سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ آج بھی ہم میر مرحوم کے فلسفہ پر متحد ہیں اور اسی کے لئے جد وجہد کررہے ہیں ہمارا موقف ہے کہ بلوچستان کے حقوق کا حصول اس وقت ممکن ہوگی جب ہم ذاتی و فروعی اختلافات کو پس پشت ڈا کر ایک قوم بن جائیں گے بلوچستان کی سر زمین عظیم تر ساحل و وسائل کا مالک ہے لیکن ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہم ٹکڑوں میں بٹے ہوئے ہیں نئی نسل کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرکے جدید ترقی یافتہ بلوچستان کی خواب کو پورا کیا جا سکتا ہے سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ وہ لوگ ہر گز قوم کے خیر خواہ نہیں جنہوں نے ہماری نئی نسل سے قلم و کتاب چھین کر ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف دیا جبکہ ہماری حکومت نے صوبہ میں امن کی فضاء کو قائم کرنے کے ساتھ تربت خضدار اور لورلائی میں میڈیکل کالز اور یو نور سٹیز قائم کیا انہوں نے کہا ہماری حکومت کے ان اقدمات کی وجہ سے نیشنل پارٹی بلوچستان کا مقبول ترین جماعت بن گئی ہے ہم آنے والا الیکشن اپنی حکومت کے کردار کی بنیاد پر لڑیں گے ہمیں توقع ہے کہ آنے والے انتخابات مین نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر یگی ۔