مردان سمیت پورے صوبے میںبجلی کے حوالے سے وعدوں کوہرحال میںعملی جامہ پہنایاجائیگا، امیرمقام

منگل 28 مارچ 2017 21:40

پشاور۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرپیسکوارسلاخان کی قیادت میںمسلم لیگ(ن)مردان وفدنے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام سے انکے دفترمیںملاقات کی۔اس موقع پرمسلم لیگ(ن)مردان کے صدرعنایت خان اورحاجی خان اکبر بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ کوئی غلط فہمی میںنہ رہے مردان سمیت پورے صوبے میںبجلی کے حوالے سے وعدوں کوہرحال میںعملی جامہ پہنایاجائیگا، مردان میںبجلی کے مسائل نواب زادہ ارسلاخان کی قیادت میںموثراندازمیںحال ہوںگے۔

انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میںارسلاخان کی صلاحیتوںکی بدولت پیسکوکی کارکردگی میںمزیدبہتری آئیگی اورمرکزی حکومت ہرممکن تعاون کریگی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ مردان میںسوئی گیس کاعلیحدہ ریجن کاقیام عمل میںلایاگیاہے جوعوامی کے مسائل کی بروقت حل میں معاون ثابت ہوگا، اسی طرح13ارب روپے کی لاگت سے مردان چکدرہ،مینگورہ گیس پائپ لائن پربرق رفتاری سے کام جاری ہے جس سے کم دبائوکامسئلہ مستقل بنیادوںپرحل ہوجائیگا،تھانہ چکدرہ220-KVٹرانزمشن لائن پربھی کام تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :