مسلم لیگ (ن) عقیدہ ختم نبوت اورناموس صحابہ ؓ واہلبیت ؓ کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگی، مرتضیٰ جاویدعباسی

منگل 28 مارچ 2017 21:40

بٹگرام۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اہل سنت والجماعت کے تمام تحفظات اور مطالبات سے وزیر اعظم میاں محمد نواز کو آگاہ کرینگے ،آئندہ انتخابات میں پختونخوا کے متعدد اضلاع میں اہل سنت والجماعت سے ملکر الیکشن لڑینگے ملک میں قیام امن کیلئے اہل سنت والجماعت کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کوایبٹ آباد میں اہل سنت والجماعت کے ضلعی صدر ایاز خان کی رہائش گاہ پر جماعت کے صوبائی صدر علامہ عطاء محمد دیشانی سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عقیدہ ختم نبوت اورناموس صحابہ ؓ واہلبیت ؓ کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگی۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنی حکومتی کارکردگی اور اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر اہل سنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا عطاء محمد دیشانی نے کہا کہ ہماری جماعت پاکستان میں امن وامان کے قیام کیلئے کوشاں ہے ہم نے ہر دور میں امن کی بات کی ہے اور ہمیشہ مفاہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے مولانا معاویہ اعظیم اور عبد الکبیر شاکر سمیت سینکڑوں کارکن لاپتہ ہیں جن کے بارے میں اب تک کوئی علم نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ضلع بٹگرام میں سی پیک سے متاثرہ افراد تاحال رقوم سے محروم ہیں اور اب پر حکومت نے اس بارے میں کوئی واضح حکمت عملی اختیار نہیں کی ہے جس پر ڈپٹی سپیکر نے مذکورہ مسئلہ اعلی سطح پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر اہل سنت والجماعت کے حاجی نواز ،مولانا افضل حنفی ،مولانا یاسر ،قاری ابرار اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :