تاجروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اوردھوکہ دہی میں ملوث باڑہ مارکیٹ نوشہرہ کینٹ کے صدر گرفتار

منگل 28 مارچ 2017 21:40

نوشہرہ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)نوشہرہ کینٹ پولیس نے تاجروں کو دھمکیاں دینے اور ایف ائی اے اور حساس اداروں کے نام پر رقم بٹورنے اور کروڑ وں روپے کے فراڈ میں کے الزام میں باڑہ مارکیٹ نوشہرہ کینٹ کے صدر غلام رسول کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ نوشہرہ کینٹ پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست کی جبکہ ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے فاضل جج نے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا۔

ملزم افغان مہاجر ہونے کے باوجود تین شناختی کارڈ رکھنے پر نادرا کے ایف آئی آر میں پہلے ہی ضمانت پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیر افضل ولد حاجی شرف دین ساکن افغانستان حال وتڑ ضلع نوشہرہ نے نوشہرہ کینٹ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل نواز نامی شخص نے باڑہ مارکیٹ میں کرڑوں روپے کپڑے کافراڈ کیا اور ان سے کئی کنٹینر کپڑالیکر پنجاب میں فروخت کردیااور دکانداروں کورقم دگنی کرنے کی لالچ دی چنانچہ باڑہ مارکیٹ کے صدر غلام رسول کے ذریعے مسلہ حل کرنے کی کوشش کی گئی جس پر غلام رسول نے ان سے تین ہزار روپے ماہوار کے حساب سے دکاندار وں سے ایک ایک لاکھ روپے وصول کئے اور ساری رقم خود ہڑپ کرلی اور نواز کے ساتھ بھی اس نے ڈیل کردی۔

(جاری ہے)

شیر افضل نے کہا کہ جب ہم نے اس رقم کی واپسی کامطالبہ کیا تو غلام رسول نے ہمیں قتل کی دھمکیاں دیں ۔واضح رہے کہ غلام رسول کے خلاف تھانہ تخت بھائی میں دس جون 2015 کو بھی نادرا کے تین شناختی رکھنے پر مقدمہ درج ہوا۔ جس میں نادرا نے تینوں شناختی بلاک کردیے اور اس کے خلاف تین شناختی رکھنے پر مقدمہ درج ہوا ہے۔ نوشہر ہ کینٹ پولیس نے ملزم غلام رسول کے خلاف420/506 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا تھا جس کو سو ل جج جوڈیشل مجسٹریٹ عاصم خان کی عدالت میں پیش کیاگیا نوشہرہ کینٹ پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تاہم ملزم نے ضمانت کی درخواست بھی پیش کردی فاضل جج نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دے دیا۔