میرپور پولیس نے منڈیاں کالج روڈ پر چچازاد بھائی کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

منگل 28 مارچ 2017 21:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) میرپور پولیس نے منڈیاں کالج روڈ پر چچازاد بھائی کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ سوموار کے روز تھانہ میرپور کی حدود کالج روڈ منڈیاں میں دیرینہ دشمنی پر خالد نے فائرنگ کر کے اپنے چچازاد بھائی حبیب عمر 19 سال سکنہ بٹنگی حال حویلیاں کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا اور ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا تھا جس پر پولیس نے مقتول کے والد کی طرف سے ملزم خالد پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔ پولیس نے ملزم کو حویلیاں بیکری سے وقوعہ کے 4 گھنٹے بعد گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :