سی ٹی پوسٹ کیلئے معذور امیدواروں کی انٹرویو (آج) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر دو میں ہوں گے

منگل 28 مارچ 2017 21:40

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) محکمہ تعلیم زنانہ کے ڈی ای او ریحانہ یاسمین عباسی نے کہا ہے کہ سی ٹی پوسٹ کیلئے معذور امیدواروں کی انٹرویو (آج) بدھ کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول نمبر دو میں ہوں گے، تمام امیدوار اصل کاغذات اور معذوری کا سرٹیفیکیٹ تصدیق شدہ ہمراہ لائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معذور امیدواروں کو کسی بھی مشکلات سے بچنے کیلئے قریبی گرلز ہائیر سکینڈری سکول نمبر دو رکھا گیا ہے، تمام امیدوار اپنے مکمل اصل کاغذات کے ہمراہ انٹریوں کیلئے تشریف لائیں۔