Live Updates

محمد نواز شریف پورے ملک کے وزیراعظم ہیں‘ وہ سندھ ‘ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جاتے رہیں گے‘ وزیراعظم کے دوروں اور عوامی خدمت کے منصوبوں کے اعلان پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے‘ اب بیانات دینے کا نہیں عملی کام کرنے کا وقت ہے‘ کارکردگی اور سیاست کو الگ نہیں کیا جاسکتا ‘ عوام اب حکومتوںکی کارکردگی کاموازنہ کرتے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) کا عزم وزیراعظم کی قیادت میں عوام کی خدمت کرنا ہے‘ وزیراعظم تما م صوبوں میں ان منصوبوں کی تکمیل چاہتے ہیں جو صوبائی حکومتیں مکمل نہیں کرسکیں ‘محمد شہباز شریف اپنے صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ‘دوسرے صوبوں کے لوگ بھی ایسا ہی وزیراعلی چاہتے ہیں ‘پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک جیسے فریم ورک صوبوں ‘محکموں اور سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کامیابی سے ہمکنا ر ہوتے ہیں‘ وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگروام کے تحت تعلیمی اداروں میں بنیادی ڈھانچہ از سر نو تعمیر کی وجہ سے سکیورٹی سے متعلق حادثات کم ہوئے ہیں ‘وفاقی دارلحکومت کے 422سکولوں کیلئے معیار تعلیم ‘ڈسپلن ‘اساتذہ کی کارکردگی ‘نتائج کی مانیٹرنگ سمیت ہر پہلو کی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کیلئے ایک جامع کتابچہ تیار کیا گیا ہے

وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا مشاورتی کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

منگل 28 مارچ 2017 21:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن جن صوبوں نے عوام کی خدمت میں کوتاہی کی ہے وہاں وزیراعظم محمد نواز شریف عوامی خدمت کا ایجنڈا لیکر جارہے ہیں اور آئندہ بھی جاتے رہیں گے ‘وزیراعظم محمد نواز شریف پورے ملک کے وزیراعظم ہیں ‘ان کے دوروں اور عوام خدمت کے منصوبوں کے اعلان پر کسی کو سیاست کرنے یا تنقید کا حق نہیں ہے ‘مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمشیہ عوامی خدمت اور ملکی استحکام کیلئے کوشاں رہی ہے ‘وزیراعظم سندھ ‘کے پی کے ‘بلوچستان میں جار کر ان منصوبوں کا اعلان کر رہے ہیں جو پنجاب میں کامیابی سے مکمل اورثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہوگئے ہیں ‘عوام اب اس لیڈر اور جماعت کو منتخب کریگی جو اپنے دور میں عوام کو ڈیلور کر چکے ہوں ‘ پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک جیسے فریم ورک صوبوں ‘محکموں اور سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کامیابی سے ہمکنا ر ہوتے ہیں ‘تعلیمی اداروں میں بنیادی ڈھانچہ ہونے کی وجہ سے سکیورٹی سے متعلق حادثات کم ہوئے ہیں ‘وفاقی دارالحکومت کے 422سکولوں کیلئے معیار تعلیم ‘ڈسپلن ‘اساتذہ کی کارکردگی ‘نتائج کی مانیٹرنگ سمیت ہر پہلو کی مانیٹرنگ اور عملدرامد کیلئے ایک جامع کتابچہ تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) اور یونیسف کے تعاون سے تعلیمی اداروں کی حفاظت کیلئے تیار کیے گئے پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک پر عمل درآمد کے لئے منعقدہ مشاورتی کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز ‘ پنجاب کے وزیر صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ میر اعجاز احمد اجلانہ ‘یونیسف کی کنٹری ہیڈ انجیلا سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان ‘آزاد کشمیر کے محکمہ تعلیم اور صوبائی ڈیزاسٹر منجمنٹ شعبہ کے حکام ‘پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے نمائندوں کی بڑی تعداد مشاورتی کانفرنس میں موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ملک کے اندر پچھلے ادوار میں تعلیمی اداروں میں ہونے والے حادثات کے تدارک کے لئے موجودہ حکومت تند دہی سے کام کر ہی ہے ‘اس حوالے سے این ڈی ایم اے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ساتھ ملکر کا م کر رہی ہے اور اسکے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان ترقی کر رہا ہے ‘گذشتہ ساڑھے تین سال میں تعلیمی‘صحت ‘ماحولیات ‘معاشی سمیت ہر شعبے میں پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر ایجوکیشن ریفارمز کے تحت اسلام آباد کے 422 سکولوں کی سیکورٹی میں بہتری لائی جا رہی ہے‘ہر اسکول کے اندر اسکول مینیجمنٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لانے کے لئے اقدامات ‘‘سکولوں کی سکیورٹی کیلئے متعلقہ شعبوں کے افسران کو مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح حکومت پنجاب بھی تعلیم کے شعبہ میں بہت کام کر رہی ہے ‘55ہزار سکولوں میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہے ‘سکولوں میں گذشتہ ساڑھے تین سالوں میں انرولمنٹ میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوا ہے ‘ پنجاب کے سکولوں میں آئی ٹی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت ‘تعلیم اور دیگر شعبوں میں وفاقی حکومت نے جو اصلاحات لائی ہیں باقی صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے‘دہشتگردی کے باوجود پاکستانی قوم ہمیشہ پر عزم رہی ہے۔وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک کے حوالے سے گزشتہ ساڑھے تین سال سے بہت کام ہوا ہے انہی اقدامات کی بدولت آج سکول محفوظ ہورہے ہیں‘اسی طرح وڑن 2025 میں بھی تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے‘میڈیا کے کردار کے باعث ہم نے اہم شعبوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔ بعد ازاںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں‘وزیراعظم سندھ ‘کے پی کے ‘بلوچستان کے عوام کے لئے ان صوبوں میں جاررہے ہیں ‘وزیراعظم کے دوروں پر کسی کو سیاسی بیان دینے کی ضرورت نہیں ہے‘اب بیانات نہیں بلکہ عملی کام کرنے کا وقت ہے‘لوگ پنجاب کا دوسرے صوبوں سے موازنہ کرتے ہیں‘باقی تمام صوبائی حکومتوں کو ویسے ہی کام کرنا چاہیے جیسے شہباز شریف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ہمیں سپریم کورٹ پر چھوڑنا چاہیے ‘پانامہ کیس پر جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ہمیں منظور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے‘سیاست اور کارکردگی ایک ساتھ ہیں، انہیں الگ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے ، اقتصادی ترقی ، تعلیم ، صحت کیلئے تاریخی کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ملک کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم ہیں‘مسلم لیگ (ن) کا عزم وزیراعظم کی قیادت میں لوگوں کی خدمت کرنا ہے‘وزیراعظم تمام صوبوں میں ان منصوبوں کی تکمیل چاہتے ہیں جو صوبائی حکومتیں مکمل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ قبل ازیں وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پاکستان کی 70سالہ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے متعلقہ اداروں اور آرگنائزیشن کو ہدایت دی کہ وہ ان تقریبات کے حوالے اپنا جامع پلان ترتیب دیں اور آئندہ ہونے والے اجلاس میں اسے پیش کیا جائے۔اجلاس میں تیاریوں سے متعلق مزید پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات‘نشریات احمد نواز سکھیرا اور وزارت کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات