حلقہ پی بی 7، زمینی انتخابات میں کامیابی اس بات کی غماز ہے کہ عوام کے نزیک واحد نجات دہندہ جماعت جمعیت علماء اسلام ہے، مولانافیض محمد

منگل 28 مارچ 2017 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی امیر مولانافیض محمد ،جنرل سیکرٹری ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حلقہ پی بی 7کے زمینی انتخابات میں جماعت کے نامزد امیدوار کی کامیابی اس بات کی غماز ہے کہ عوام کے نزدیک واحد نجات دہندہ جماعت جمعیت علماء اسلام ہے،حکومت میں شامل قوم پرست پارٹی کی جانب سے دھاندلی کا واویلا چور مچائے چور کے سوا کچھ نہیں ،مذکورہ جماعت کے کارکن سے بیلٹ پیپر ز کی برآمدگی اور خواتین کے سینکڑوں جعلی شناختی کارڈز کے حوالے سے تحقیقات کی جانی چاہئے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مفتی گلاب کاکڑ ،ضلع زیارت کے رہنمائوں اوردیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانافیض محمد نے حلقہ پی بی 7کے زمینی انتخابات میں جمعیت کی کامیابی کو خوش آئند قراردیا اورکہاکہ اس سلسلے میں ہم عوامی نیشنل پارٹی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں کے بھرپور ساتھ دینے پر شکر گزارہیں ،انہوں نے کہاکہ جمعیت ایک پرامن مذہبی سیاسی جماعت ہے جو جمہوریت کے استحکام کیلئے روز اول سے ہی جدوجہد کررہی ہے ،ملک سکندرایڈووکیٹ کا کہناتھاکہ حلقہ پی بی 7کے زمینی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوار خلیل الرحمن دمڑ کا پشتونخوامیپ اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواران کے ساتھ مقابلہ تھا اس مرتبہ بھی ہمارے امیدوار کو ہرانے کیلئے سرکاری مشینری اور فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا گیا اسی لئے ہم نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا تو انہوں نے حکومت میں شامل قوم پرست جماعت کے وزراء اوردیگر کو نوٹسز جاری کئے انہوں نے کہاکہ فنڈز کاسہارا لیکر ہمیں ہرانے کی ناکام کوشش کی گئی ،انہوں نے کہاکہ ہمارا اب بھی مطالبہ ہے کہ سرکاری مشینری کے استعمال کرنے پر قوم پرست جماعت کے وزراء اوردیگر کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ،انہوں نے کہاکہ ان پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کے عمل کو روکنے کی کوشش کی گئی جہاں ہماری اکثریت تھی انہوں نے کہاکہ زرندہ پولنگ اسٹیشن پر قوم پرست پارٹی کے ورکر سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے اور وہ گرفتار ہوا بتایاجائے کہ آخر یہ بیلٹ پیپرز کہاں سے اورکیسے لائے گئے ،انہوں نے کہاکہ دھاندلی کی کوششیں کرنے والوں کی جانب سے دھاندلی کارونا رونا صحیح نہیں ،جمعیت کے ووٹرز سے نہیں بلکہ قوم پر ست جماعت کے خواتین سے جعلی شناختی کارڈز برآمدہوئے ،انہوں نے الزام عائد کیاکہ ایک پولنگ پر ووٹنگ کاعمل 5بجے بند ہوا لیکن پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران اور ورکرز کی جانب فائرنگ کی گئی اور زبردستی پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوا ،انہوں نے الزام عائد کیاکہ پشتونخوامیپ کے نامزد امیدوار اور دیگر کی جانب سے خواتین ووٹرز کوبھی یرغمال بنایا گیا لیکن اس تمام تر صورتحال کے باوجود بھی جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے ثابت قدمی کامظاہرہ کیا اور امیدوار کو کامیابی دلائی ،انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان کے دعویدارو ں نے بھی 700سے زائد ٹپے لگائے جس کے گواہ جمعیت کے رکن صوبائی اسمبلی مفتی گلاب خود بھی ہے ،انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان کے خوشنما نعرے کی آڑھ میں ہم اپنی تہذیب کا قتل کسی کو نہیں کرنے دینگے بلکہ ایسا کرنے والوں کا بہر صورت راستہ روکاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :