صوبائی حکومت کے میرٹ دشمن اقدامات تعلیم یافتہ نوجوانوں کے معاشی قتل کے برابر ہیں،عبدالخالق ہزارہ

منگل 28 مارچ 2017 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیرمین عبدالخالق ہزارہ نے صوبائی حکومت کی میرٹ دشمن اور اہلیت کش اقدامات کو صوبے کے قابل اور ذہین بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے معاشی قتل کے برابر عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے اقدمات سیاسی، وابستگیوں ، اقرباء پروری اور سفارش کی بنیاد پر تقرریوں و تعیناتیوں کی وجہ سے صوبے کے ذہین اور قابل نوجوانوں میں جس طرح کی مایوسی پیدا ہورہی ہے وہ مستقبل میں انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں وہ منگل کو مقامی لینگوئج سینٹر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنام اور ڈسٹرکٹ کونسل کے چیرمین نعیم بازئی جبکہ صدارت عبدالخالق ہزارہ نے کہ اعزازی مہمان HDP کے نائب چرمین عزیز اللہ ہزارہ تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ صوبے میں روزگار کے مواقع انتہائی محدود ہے زیادہ تر نوجوان سرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے تعلیم حاصل کرتے ہے جہاں ایسے لوگ اقتدار پر براجمان ہے جو سفارش روشت سیاسی وابستگیوں اور اقرباء پروی کی بنیا د پر سرکاری ملازمیں نا اہل اور غیر مستحق افراد کو فراہم کرکے حقیقی قابل بے روزگار نوجوانوں کی حق تلفی کو اپنا پیشہ بنا رکھا ہے صوبائی حکومت کے اقدمات کی وجہ سے نوجوان مایوسی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئٹة شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اہم علاقوں کی سڑکیں کسی کچے علاقے کا نشاندہی کرہا ہے جبکہ منصوبوں ترقی اور عوام کے خوشحالی کے دعووںکرنے والے اپنی خوشحالی اور ترقی کی جانب زیادہ توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا پرائیوٹ سیکٹر میں نوجوان تعلیمی مراکز لینگوئج سینٹر کے زریعے انتہائی اہم خدمات انجام دے رہا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومتی سطح سے بھی ان مراکز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے اور حکومت و محکمہ تعلیم مختلف زبانیں سکھانے کے سلسلے میں سرکاری تعلیمی اداروں کے زریعے زیادہ اور بہتر طور پر عوام کی خدمات اورنوجوانوں کے اہلیت کو اجاگر کرسکتے ہیں جسکی جانب ابھی تک کوئی سنجیدہ توجہ نہیں دی گئی ہے پارٹی رہنما نے کہا کہ طلباء طالبات محنت جاری رکھیں انکی ضرورت صوبے کے ہر شعبے کی ہیں اور قابلیت کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا جہاں نا اہل اور غیر مستحق افراد ناکام ہونگے وہی سے انکی ضرورت کے مواقع پیدا ہونگے قابل اور زہین لوگ اپنے لئے مواقع خود پیدا کرتے ہں اور اپنی اہلیت کو ثابت کرتے ہییں نوجوان اپنی اور مقامی زبانوں کے ساتھ دیگر زبانیں سیکھنے کی طرف بھی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :