جامعہ بلوچستان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس، سالانہ بجٹ ،پروموشن ، ترقیاتی منصوبوں سمیت زیر التواء معاملات کا جائزہ

منگل 28 مارچ 2017 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) جامعہ بلوچستان کے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 49واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال جامعہ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے ڈین فیکلٹیز ڈاکٹر مسعود صدیقی،ڈاکٹر ندیم ملک،ہائیر ایجوکیشن کا نمائندہ ڈائریکٹر حبیب اللہ، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار جیند خان جمالدینی اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف مالی معاملات، سالانہ مالی بجٹ2016-17، پروموشن اور اپگریڈیشن، ترقیاتی منصوبوں سمیت زیر التواء معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ بحث و مباحثہ ہوئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جامعہ کے مالی معاملات کی بہتری، غیر ضروری اخراجات میں کمی سمیت شعبہ جات کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے یونیورسٹی کے تمام معاملات بہتر سمت کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پیدواری وسائل کو برو ء کار لاتے ہوئے تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔ ملازمین کے مسائل کا حل سمیت جامعہ کے تعمیراتی منصوبوں کو پایہ ء تکمیل اور تمام سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔اورتمام ستون کو مضبوطی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروء کار لائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے مستقبل کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں ترتیب دینا چائیے اور جامعہ اپنے متعین کردہ سمت کی جانب گامزن ہے اور طلبا ء و طالبات معیاری تعلیم کے مواقع اور روشن مستقبل کی جانب راغب کیا جارہا ہے۔ اور طلبہ بھی محنت و لگن سے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔آخر میں انہوں نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی کی ترقی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :