کوہلو،اراضی تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ،9افراد زخمی

منگل 28 مارچ 2017 23:42

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں اراضی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق منگل کو ضلع کوہلو کے علاقے نوہیشم میں دوگروپوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم میں 9افراد زخمی ہوگئے ،مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعہ کی وجہ کول مائن اراضی کا تنازعہ ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :