لورالائی ،مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق

منگل 28 مارچ 2017 23:40

لورالائی ،مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق
لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا جبکہ صحبت پور میں ٹریفک حادثے میں زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی کے علاقے گنج محلہ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے امیر جان نامی شخص کو قتل کردیا واقعہ کے بعد انتظامیہ نے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا اور بعدازاں اسے ورثاء کے حوالے کیا اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔دریںاثناء گزشتہ روز شہیدملک محمدعلی پولیس تھانہ کی حدودچتن پٹی کے مقام پرکاراورموٹرسائیکل میں تصادم کے باعث زخمی ہونے والانوجوان شاہ زیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

متعلقہ عنوان :