سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کی عدم بازیابی کیخلاف سیکرٹریٹ ملازمین کا احتجاج

منگل 28 مارچ 2017 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان کی عدم بازیابی کے خلاف سیکرٹریٹ ملازمین کی جانب سے علامتی احتجاج کاسلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا جس کے دوران ملازمین نے 2گھنٹے تک دفتری امور کا بائیکاٹ کئے رکھا اس موقع پر سیکرٹریٹ ملازمین کاکہناتھاکہ سیکرٹری ہائیرایجوکیشن کو اغوا ہوئے 13روز گزرچکے ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ ان کی بازیابی کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھاسکے جس کے باعث ملازمین میں سخت تشویش اور عدم تحفظ کااحساس پایا جارہاہے ،انہوں نے کہاکہ اگر فوری طور پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کی باحفاظت بازیابی ممکن نہیں ہوسکی تو سیکرٹری ملازمین دفتری امور کامکمل بائیکاٹ کرنے پر مجبورہونگے جس کی ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :