کامیابی قوم پرستوں کیلئے ایک ڈرائونا خواب ثابت ہوگی ، رہنماء جمعیت علماء اسلام

منگل 28 مارچ 2017 23:40

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل دوبندی توبہ اچکزئی کے امیر مولانا محمدعیسیٰ ،جنرل سیکرٹری مولوی دستگیر ،مولوی شراف الدین ،مولوی وزیر محمد قاصد ،مولوی محمد امین ،مولوی عبدلواحد ،قاری محمد رفیق اور دیگرعہدیداروںنے مشترکہ اخباری بیان میں کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے خلیل الرحمن دمڑ کی کامیابی قوم پرستوں کیلئے ایک ڈرائونا خواب ثابت ہوگا کیونکہ اس کامیابی سے سنجاوی اور زیارت کے عوام نے قوم پرستوں کو ہمیشہ کیلئے شکست کا پیغام دیاہے زیارت اور سنجاوی کے غیور عوام نے یہ ثابت کردیا کہ قوم پرستوں کا جنازہ ہمیشہ کیلئے اس علاقے سے نکال کر دفن کردیا ہے انہوںنے مزیدکہاکہ خلیل الرحمن دمڑ کے کامیابی سے معلوم ہوا کہ انشاء اللہ 2018 ء کے الیکشن میں بھی جمعیت علماء اسلام پورے صوبے میں کلین سوئپ کرے گی اور بلوچستان کے عوام اب قوم پرستوں کے حکومت سے نالاں ہوگئے ہیں اور قو م پرستوں کے دور اقتدار میں مایوسی اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں اور پاکستانی عوام جمعیت کے ساتھ ہے لادین اور قوم پرست قوتوں کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہونے والاہے زیارت اور سنجاوی کے عوام قوم پرستی عیاشی والے سب مسترد کردیا ہے اور انہوںنے علماء اور دین دار مسلمانوں اور مجاہدین اسلام پر اعتماد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور جمعیت علماء اسلام مظلوم مسلمانوں ،دین دار طبقے اور مجاہدین کی ترجمان سیاسی جماعت ہے جو ملک پاکستان کے زمین پر خداکی زمین پر خداکانظام کیلئے عملی جدوجہد کیلئے کوشاں ہیں اور منکرین جہادکے خلاف ہر فلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہیںگے

متعلقہ عنوان :