جماعت اسلامی چمن کے زیر اہتمام اسلامی یونٹ کا افتتاح

منگل 28 مارچ 2017 23:40

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) جماعت اسلامی ضلع قلعہ عبداللہ تحصیل چمن کے زیر اہتمام اسلامی یونٹ کے افتتاح کے موقع پر بڑی تعداد میں مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی شمولیت کی شمولتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر قاری امداد اللہ ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بسم اللہ ،نائب امیر قاری عطاء اللہ مسلم ،سیکرٹری اطلاعات ونشریات کریم خان غیبزئی ،تحصیل امیر قاری عبداللہ ،تحصیل جنرل سیکرٹری محمدقاسم اچکزئی کاکہناتھاکہ جماعت اسلامی کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ دھوکہ دہی اور منافقت سے ہٹ کر سچا سیاست ہے جس کے باعث آج عوام کی بڑی تعداد جوق درجوق جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ آج علاقے میں دھوکہ دہی اور لالچ کی سیاست دم توڑ چکی ہے انہوںنے مزیدکہاکہ چمن کے عوام اب قوم پرستوں کی سیاست سے مایوس ہوچکے ہیں کیونکہ موجودہ چار سالہ دور حکومت میں حکومتی کارکردگی اقرباء پروری اور مفاد پرستی تک محدود رہی قوم پرستوں سے مایوس لوگ جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انہوںنے مزیدکہاکہ اب وقت آگیاہے کہ عوام میں نفرت کی بجائے محبت کی فضاء کو پروان چڑھانے کا وقت آگیاہے کیونکہ چمن کے عوام کاروباری اور تاجر افراد پر مشتمل ہے جو ایک پرامن ماحول میں تجارت کے شعبے سے وابستہ ہے اور جماعت اسلامی نے ہمیشہ ہر وقت امن وامان کی فضاء کو بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور آواز بلند کی اور جماعت اسلامی وہ احد اسلامی جماعت اور مذہبی جماعت ہے جو شخصیت پرستی اور مفادپرستی سے پاک ہے جماعت اسلامی کا مقصد خدا کی زمین پر خدا کانظام ہے ہرفورم پر طاغوتی قوتوں کے خلاف آوازبلندکی ہے ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں امن وبھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے ڈاکٹروں کی مسلسل غیر حاضری نے عوام کو ذہنی مریض بنادیاہے جبکہ چمن میں زیادہ تر غریب مریض ہی ہسپتال کا رخ کرتے ہیں اور ضلع قلعہ عبداللہ تعلیمی زبو حالی کا شکار ہے جس سے صوبائی حکومت کی کارکردگی واضح دکھائی دے رہی ہے اور ان تمام مسائل کا حل جماعت اسلامی کے فلیٹ فارم ہی سے حل ہوسکتے ہیں انہوںنے نئے شامل ہونے والے کارکنوں پر زور دیاکہ وہ پارٹی کا پیغام گھرگھر پہنچائے اس موقع پر نئے یونٹ کی کابینہ تشکیل دے دی گئی جس کے مطابق یونٹ کا نام اسلامی یونٹ قراردیا گیا جس کا امیر عبدالولی جنرل سیکرٹری عبدالباری ،پریس سیکرٹری عبدالقادراور مالیات عبدالمجید منتخب قرار پائے ۔

متعلقہ عنوان :