پی آئی اے کی دالبندین سے کراچی پرواز بند کرنے پر عوامی حلقوں کا اظہار تشویش

منگل 28 مارچ 2017 23:40

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) دالبندین سے کراچی پی آئی اے کی پرواز کو بند کرنے پر عوامی حلقوں نے سخت تشویش کااظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دالبندین سمیت چاغی بھر کے کاروباری اور عوامی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین سے ہفتے میں دو بار جمعرات اور اتوار کو پی آئی کی فلائٹ کراچی سے دالبندین اور کراچی جاتی تھی گزشتہ ایک ہفتے سے پی آئی کی پرواز دالبندین کا شیڈول نہیں دئے رہا ہے جسکی وجہ سے عوامی حلقوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے عوامی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگر ہفتے میں دو دن نہیں ہوگا ایک دن ضرور دالبندین سے کراچی اور کراچی سے دالبندین کو فلائٹ دیا جائے کیو نکہ ضلع کے لوگ ایمر جنسی اوور عام بیماریوں کے لیے اپنی علاج معالجہ کے لیئے کراچی جاتے ہیں اوور بائی روڈ سفر کرنے کی وہ سکت بھی نہیں رکھتے ہیں عوامی حلقوں نے پی آئی کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے چاغی عوام کو اس سہو لت سے محروم نا کریں فوری طور پر فلائٹ کی شیڈول جاری کریں تاکہ عوام کی پریشانی دور ہوجائے ۔

متعلقہ عنوان :