کوئٹہ ڈکیتی کے مقدمے میں 4ملزمان کو عمر قید اور تین ،تین لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی گئی

منگل 28 مارچ 2017 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کوئٹہ جناب راشد محمود نے قتل اورڈکیتی کے مقدمہ میں نامزد 4ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور تین ،تین لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزمان منور احمد ،خان عرف ٹپوس ،عبدالطیف ،نوراحمد ،غلام قادر اورمحمد انور نے کاکڑ ٹائون سمنگلی روڈ پر واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران قیصر رشید نامی شخص کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کیا تھا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،پولیس نے گرفتار ملزمان منور احمد ،خان عرف ٹپوس، عبدالطیف ،نوراحمد اور دو مفرور ملزمان غلام قادر اورمحمدانور کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا گزشتہ روز ملزمان منور احمد ،خان عرف ٹپوس ،عبدالطیف اور نوراحمد پر زیر دفعہ 302-Bکے تحت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے تمام ملزمان کو عمر قید اور تین تین لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی ،عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ ،چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی جبکہ مفرور ملزمان غلام قادر اور محمد انور کی حد تک مقدمے کو سرد خانے میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :