نیا پاکستان کا جو نعرہ لگایاہے وہ کر دکھایاہے، عبدالولی نورزئی

منگل 28 مارچ 2017 23:39

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سنیئر نائب صدر حاجی عبدالولی نورزئی نے منگل کو اپنے ایک اخباری بیان میں کہاکہ پاکستان تحریک انصاف صوبہ بلوچستان میں صوبائی صدر سردار یارمحمد رند کی قیادت میں روز بروز ترقی کی جانب گامزن ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کی واضح مثال حالیہ سنجاوی زیارت پر پولنگ میں عوام نے دیکھ لیا ہے کیونکہ وہاں پر برسراقتدار پارٹی کے رہنماء سے بھی آگے تھی اور پاکستان تحریک انصاف نے نیا پاکستان کا جو نعرہ لگایاہے وہ کر دکھایاہے کیونکہ عوام نے بڑی تبدیلی خیبر پختونخوامیں دیکھ چکی ہے جس میں عوام کوسستا انصاف فراہم کیاجاتاہے انہوںنے مزیدکہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے باریا ں لینے والوں کی بھی صفایاکردیا ہے اور ان کے کارکن دھڑادھڑ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں جو اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں اور اس کیلئے پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس میں کارکن اور لیڈر ایک فلیٹ فارم پر کھڑے رہتے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف میں خاندانی اور موروثی سیاست کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے اور آج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہے تو کل کوئی بھی کارکن ہوسکتاہے انہوںنے مزیدکہاکہ اسی لئے پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی واحد جماعت ہے جس میں شہنشائیت اور خاندانی سیاست کا کوئی بھی امکان نہیں اور پاکستان تحریک انصاف قوم وفعل میں ایک سچی جماعت ہے ۔

متعلقہ عنوان :