چمن ،ترقیات کاموں میں سست روی عوام کیلئے وبال جان بن گئی

ٹھیکدار وں کا کام ہے میونسپل کارپوریشن کو اس میں دخل کا کوئی اختیار نہیں ،میئر

منگل 28 مارچ 2017 23:39

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) چمن میں ترقیات کام عوام کیلئے مصیبت بن گئے تاج روڈ پر دوکانداروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا مزدوروں کی کم تعداد کے باعث ترقیاتی کاموں میں سست روی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کا لاعلمی کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چمن شہر میں اربن ڈیولپمنٹ پلان کے تحت شہر میں تین بائی تین فٹ کی کے نالیاں کھودی جارہی ہے جو سیوریج سسٹم کیلئے دوکانوں کے تھڑے توڑ کر کھودی جارہی ہے جس کے باعث عوام اور تاجروں اور دوکانداروں کو شدید مشکلات کا سامناہے جبکہ دکانوں کے تھڑوں کو گزشتہ پانچ دنوں سے توڑ ا جاچکاہے مگر کام ابھی تک ایک چوتھائی بھی نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث چمن کے تاجروں کو شدید مشکلات کا سمامنا ہے اور تاجر وں نے اس حوالے سے جب میئر میونسپل کارپوریشن حاجی صلاح الدین اچکزئی سے رابطہ کیا تو انہوںنے صاف انکار کردیااورکہاکہ اس میں اربن ڈیولپمنٹ پلان کے ٹھیکدار وں کا کام ہے جس میں میونسپل کارپوریشن کا کسی بھی معاملے میں دخل اندازی کا اختیار نہیں ہے اور یہ سب صوبائی حکومت کے اختیار میں ہے دوسری جانب چمن کے تاجروں نے بتایاکہ کام پر کم مزدور لگاکر ٹھیکیدار اپنے پیسے بچانے کے چکر میں ہیں اور اس وجہ سے کام سست روی سے جاری ہے اور روڈوں اور دوکانوں کے تھڑوں کو توڑ پھوڑ کا شکار کرنے کے باعث ہماری تجارتی سرگرمیاں اور دوکانیں گزشتہ کئی دنوں سے کھلی رہنے کے باوجود کوئی گاہک نہیں آتا جس سے ہمیں روزمرہ کے حساب سے ہزاروں روپے کا نقصان ہورہاہے جبکہ تاج روڈ بندہونے کے باعث ہم مہنے کے تیس سے چالیس ہزار روپے کرایہ ادا کرتے ہیں اور اوپر سے گھر کے خرچے مزدور کی دیہاڑی اور دیگر خرچوں نے ہماری کمر توڑ دی ہیں چمن کے تاجروں ودکانداروں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیاکہ پوری طورپر ذاتی طورپر ایکشن لیکر چمن کے تاجروں ودکانداروں کو اس صورتحال سے چھٹکارہ دلائے اور مذکورہ ٹھیکدار کے خلاف تادیبی کاروائی کرے اور ٹھیکدار کو مزید مزدور لگانے کا پابند کرے اور کام کو جلدزجلد مکمل کراکے تاجروں اور دوکانداروں کا مشکلات سے نکال باہر کرے ۔