کوئٹہ ، جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام (کل) فیض آبادسریاب میں شمولیتی جلسہ ہوگا

منگل 28 مارچ 2017 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام کل بدھ کوتین بجے فیض آبادسریاب میں شمولیتی جلسہ ہوگاجس میں بنگلزئی قوم کے سربراہ سردارنوراحمدبنگلزئی اپنے قبیلے اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان کریں گے ،تین بجے ائیرپورٹ پرمولاناعبدالغفورحیدری کااستقبال کیاجائے گااورانہیں جلوس میں شمولیتی جلسہ گاہ لایاجائے گاشمولیتی جلسے سے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری، مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،مولاناولی محمدترابی ودیگرخطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :