تمام محکمے اپنی کمر کس لیں ، موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی مچھر کا سیزن شروع ہونے والا ہے، تمام محکمے مشاروتی میکنزم تیار کرکے ڈینگی کے خلاف ابھی سے کام کریں

صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا اجلاس سے خطاب

منگل 28 مارچ 2017 23:38

تمام محکمے اپنی کمر کس لیں ، موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی مچھر کا سیزن ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ تمام محکمے اپنی کمر کس لیں کیونکہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی مچھر کا سیزن شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام محکمے مشاروتی میکنزم تیار کرکے ڈینگی کے خلاف ابھی سے کام کریں تاکہ ڈینگی پھیلنے نہ پائیں۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ کوہدایت کی کہ اپنے محکمے کے بارے میں آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میںانسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل ، اے ڈی سی جی نازیہ پروین سدھن ،اے سی کینٹ مہرین عباسی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اسلم میتلا،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر فیاض احمد,میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر ارشد علی صابر ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر خالد رندھاوا، ڈی او لیبر لیاقت علی ، ڈی او سول ڈیفنس سنجیدہ خانم ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ صائمہ یونس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایم ایس بی بی ایچ کو ہدایت کی کہ پیرا میڈیکل اور نرسنگ سٹاف ڈینگی مہم کے دوران اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں۔ انہوںنے کہا کہ ڈینگی مہم کے دوران غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور ڈائریکٹرکالجز ڈینگی مہم کے سلسلے میں ان کی کارکردگی پر شاباش دی اور کہاکہ ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام محکمے اسی طرح اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سیمیناز اور واکس کے اہتمام کے ساتھ ساتھ مین سٹرکوں اورچوراہوں میں ڈینگی سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے متعلق بینرز آوایزں کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2001 کے تحت محکمہ لیبر اور انوائرمنٹ کو جرمانے اور سیل کرنے اختیارت دیئے گئے تھے جوکہ واپس لے لیے گئے تھے جس سے ڈینگی مہم کے دوران مشکلات پیش آسکتی ہیں جس پر صوبائی وزیر نے کہاکہ اس سلسلے میں حکام سے بات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :