وزیر اعظم میاں نو از شر یف نے زچہ بچہ ہسپتال کے لئے 5ارب روپے کے خصوصی پیکج کی سمری پر دستخط کر دیئے ہسپتا ل سے خواتین اور بچوں کو جد ید طرز علاج اور سہولیا ت ایک ہی چھت تلے دستیاب ہو نگی

سابق رکن قو می اسمبلی شکیل اعوان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 28 مارچ 2017 23:38

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) سابق رکن قو می اسمبلی شکیل اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نو از شر یف نے زچہ بچہ ہسپتال کے لئے 5ارب روپے کے خصوصی پیکج کی سمری پر دستخط کر دیئے ہسپتا ل سے خواتین اور بچوں کو جد ید طرز علاج اور سہولیا ت ایک ہی چھت تلے دستیاب ہو نگی۔وہ منگل کو نیشنل پر یس کلب راولپنڈی کیمپ آ فس کے کا دورہ کے مو قع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی این پی سی خالدچوہدری ، سنیئر صحافی سلطان شاہ ،خالد قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتا یا کہ وزیراعظم میاں نواز شر یف نے راولپنڈ ی کے عوام کی جا نب سے دیر ینہ مطا لبے کو منظور کر تے ہو ئے زچہ بچہ ہسپتال کے لئے 5ارب روپے کے خصوصی پیکج کی منظور ی دیتے ہو ئے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں اس سے قبل وزیر اعظم میاں نواز شریف راولپنڈ ی کے عوام کو میٹرو بس کا تحفہ بھی دے چکے ہیں جس کی بدولت آ ج ہماری مائیں بہنیں اور شہری باعزت اور آ رام دہ سفری سہولت سے مستفید ہو ر ہے ہیں اس مو قع پر انھوں نے این پی سی کیمپ آ فس راولپنڈ ی میں پا رکنگ پراجیکٹ کی بھی منظوری جبکہ دیگر منصبوں میں تعاون کی یقین دھانی کروائی شکیل اعوان نے کہا کہ صحافیوں کو در پیش مسائل کے حل کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا ئیں گے انھوں نے کہا کہ ہمارا جینا مر نا یہیں ہے شہریوں کو سہولیا ت کی فراہمی بنیا دی ایجنڈا ہے وزیر اعظم نے این ای55کی 27یو نین کو نسلوں میں نئے ٹیوب ویلوں اور 5یو نین کو نسلوں میں 25ہزار گیلن پانی کی گنجائش کے لئے انڈر گرا?نڈ اور اوورہیڈ ٹینک بنا نے کے لئے رقم بھی جاری کر دی ہے ایک ٹیوب ویل پر 63لاکھ روپے لا گت آ ئے گی۔

متعلقہ عنوان :