اسلام آباد، پولیس ، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کا تھانہ بہارہ کہو کے مختلف علاقوں میںسرچ آپریشن

، 240 گھر وں اور400 افراد کو موقع پر چیک کیا گیا ، سر چ آ پر یشن اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد 5افغان باشندوں سمیت 8 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں

منگل 28 مارچ 2017 23:38

اسلام آباد، پولیس ، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کا تھانہ بہارہ کہو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) وفاقی دار الحکومت میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کرتے ہوئے تھانہ بہارہ کہو کے مختلف علاقوں میں پولیس ، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ، 240 گھر وںکی تلاشی لیتے ہوئے 400 افراد کو موقع پر چیک کیا گیا ،دوران سر چ آ پر یشن سلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکر لیا گیا،5افغان باشندوں سمیت 8 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پولیس ، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروںکے افسران و جو انو ں جس میں کما نڈو ز ، لیڈ ی کما نڈو ز ، بم ڈسپو زل اسکو اڈ شامل تھے نیتھا نہ بہارہ کہو کے مختلف علا قوں میرا بیگوال،پنڈ بیگوال،سیری چوک اورگردو نواح میں سرچ آپریشن کیا ، یہ سرچ آپریشن ایس پی سٹی شیخ زبیر احمدکی نگر انی میں ڈی ایس پی سفیر بھٹی ، ایس ایچ او انسپکٹر محبوب احمد اور دیگر پولیس افسران نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران5افغا ن باشندوں سمیت 8مشتبہ افراد کو حر است میںلے کرتحقیقات شروع کر دیں ، دوران سر چ آ پر یشن اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکر لیا گیا،ملزمان کے خلاف نا جا ئز اسلحہ کی بر آمد گی کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، سر چ آپر یشن کے دوران 240 گھر وں کو سر چ کیا گیا اور 400 افراد کو موقع پر چیک کیا گیا ، ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیانی نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کو جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :