کوئٹہ ،جمعیت علماء اسلام ، حلقہ پی بی 7 زیارت، ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ، پیپلز پارٹی، سنجاوی کے عوام اور پارٹی کارکنوں کے مشکورہین ، ملک سکندر ایڈووکیٹ

منگل 28 مارچ 2017 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولوی فیض محمد ، صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ حلقہ پی بی 7 زیارت، سنجاوی کے ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ، پیپلز پارٹی، سنجاوی کے عوام اور پارٹی کارکنوں کے مشکور ہے کہ انہوں نے دن رات ایک کر کے حکومت میں شامل اتحادی قوم پرست کے عزائم کو ناکام بنا دیا الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف ورزی کرنے والوں وزراء کے خلاف کا رروائی ہونی چاہئے ہم پر دھاندلی کے الزامات لگانے والے خود مسلسل کئی پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کر تے ہوئے پکڑے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مفتی گلاب کاکڑ، صوبائی ترجمان سید جانان آغا اور پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں نے کہا کہ پرامن الیکشن پر اللہ کے شکر گزار ہے اور خاص کر اتحادی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے تعاون سے جمعیت علماء اسلام نے بھر پور کامیابی حاصل کی جمعیت علماء اسلام ایک پرامن جماعت ہے اور کسی بھی طرح دھونس دھمکیوں کونہیں مانتے پچھلے انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی ہمیں ہرانے کی منصوبہ بنائی گئی تھی مگر عوام اور اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ان کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا الیکشن کمشن کو کئی بار آگاہ کیا کہ ضمنی انتخابات کے دوران سرکاری مشینری ہوئی اور وزراء نے انتخابی مہم چلائی اور سرکاری وسائل کا فنڈز بے دریغ استعمال کیا گیا الیکشن کمیشن نے ہمارے گزارشات پر وزراء اور اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تاہم اب تک الیکشن کمیشن کے احکامات کونہیں ماننے گئے اور شوکاز نوٹس کے باوجود متعلقہ وزراء کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ریکارڈ دھاندلی کی گئی لیکن تمام تر سازشوں، سرکاری وسائل کے استعمال کے باوجود جمعیت کے امیدوار کی کامیابی پارٹی کارکنوں ، اتحادیوں کے خلوص نیت سے چلنا ہمارے لئے کامیابی کی سبب بن گئی ۔

متعلقہ عنوان :