پاکستان قیامت تک سلامت رہے گا پاکستان کے دشمن ناکام ہوں گے،میجر طاہر صادق

پاکستان کے نوجوان ملک کا سرمایہ اور مستقبل ہیںہمارے گرائونڈ آباد ہوں، کھلاڑی مقابلے کے لئے میدان میں موجود ہوں،سابق ضلع ناظم اٹک

منگل 28 مارچ 2017 23:35

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ انشاء اللہ پاکستان قیامت تک سلامت رہے گا پاکستان کے دشمن ناکام ہوں گے پاکستان کے نوجوان ملک کا سرمایہ اور مستقبل ہیںہمارے گرائونڈ آباد ہوں، کھلاڑی مقابلے کے لئے میدان میں موجود ہوں، اسی سے ہی نئی نسل کا مستقبل بھی محفوظ ہوتا ہے اور نوجوان خرابیوں سے بچ کر ایک صحت مند مقابلے کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے اٹک پہنچنے پر مختلف دیہات میں تقاریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آج بدقسمتی یہی ہے کہ حکمرانوں کی ریاست کے نظام میں عملاً کوئی ترجیحات نہیں ہے تعلیم کی نا صحت کی نا لوگوں کی جان و مال، عزت کو تحفظ دینے کی، سب سے بڑا ظلم اور المیہ یہ ہے کہ نوجوانوں کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کا اہتمام نہیں کیا جا رہا، نوجوان عزت کی زندگی چاہتے ہیں، پاکستان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور عزت کی روٹی اور روزی چاہتے ہیںانہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت اچھا اور بہت ہی خوبصورت ملک ہے، پاکستان کو اللہ نے ہر طرح کے وسائل دیئے ہیں، نوجوان بے پناہ صلاحیتیں رکھتے ہیں ، پوری قوم اور نوجوان پاکستان کی ہر دشمن قوت کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ اقتدار اوراختیار جن کے پاس ہوتا ہے قومی وسائل پر جنہوں نے عوام کو سہولت دینی ہوتی ہے وہ ان تمام چیزوں سے عاری ہیںاور مجرمانہ غفلت کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :