جمعیت علمائے اسلام کا صد سالہ عالمی اجتماع

جے یو آئی ضلع اٹک کی کانفرنس کی کامیابی کے لیے تیاریاں عروج پر، ہزاروں کی تعدا د میں علمائے کرام طلباء اور نوجوان نے اس کانفرنس میں شرکت کے لیے اپنے نام لکھوا دیے

منگل 28 مارچ 2017 23:35

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) جمعیت علمائے اسلام کا صد سالہ عالمی اجتماع جے یو آئی ضلع اٹک کی ضلع بھر میں کانفرنس کی کامیابی کے لیے تیاریاں عروج پر ضلع اٹک سے ہزاروں کی تعدا د میں علمائے کرام طلباء اور نوجوان نے اس کانفرنس میں شرکت کے لیے نوشہرہ ، اضاخیل جانے کے لیے اپنے نام لکھوا دیے تحصیلوں میں کامیاب کنونشنز کے انعقاد کے بعد ضلعی لیول پر آخری بڑا کنونشن 30مارچ بروز جمعرات جامع مسجد لوہاراں اٹک شہر میں منعقد ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جے یو آئی مولانا شیر زمان جنرل سیکرٹری قاسم خان وردگ ،سرپرست قاضی خالد محمود، تحصیل امیر قاری محمد اقبال ،جنرل سیکرٹری مولانا عبدالطیف اور مفتی سید امیر زمان حقانی نے جامعہ علوم الشریعہ جامع مسجد لوہاراں اٹک شہر میں صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران عالمی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت میں کیا ہے مولانا شیر زمان نے بتایا کہ حضرو ، جنڈ، پنڈی گھیب، حسن ابدال کی عوام میں اس اجتماع میں شرکت اور شعور و آگاہی کے لیے یونین سطح کے علاوہ ضلعی جماعت نے تحصیل سطحوں پر کنونشن منعقد کیے جس میں جے یو آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت شریک ہوئی ضلع بھر میں اس حوالے سے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور آخری بڑا کنونشن 30مارچ کو ہمارے ہاں جامع مسجد لوہاراں میں دن ایک بجے منعقد ہو رہا ہے جس میں مرکزی رہنما جے یو آئی مولانا عطاء الرحمن اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے پی کے مولانا حاجی عبدالجلیل جان خصوصی شرکت کریں گے صد سالہ عالمی اجتماع میں دنیا بھر سے مختلف وفود شریک ہوں گے اور اکابر علمائے کرام جے یو آئی کی سو سالہ جدو جہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے جس سے نوجوانوں کو رہنمائی ملے گی اور یہ اجتماع اسلامی نظام کے نفاذ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :